Home کھیل دی ہنڈرڈٹورنامنٹ ،سدرن بریو نے ٹرینٹ راکٹس کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

دی ہنڈرڈٹورنامنٹ ،سدرن بریو نے ٹرینٹ راکٹس کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

ساؤتھمپٹن: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو نے ٹرینٹ راکٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے ایونٹ کے 24 ویں میچ میں بریو نے 127 رنز کا ہدف 99 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

بریو کی جانب سے کیرون پولارڈ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایلکس ڈیویز اور کپتان جیمز ونس 28، 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لیوس ڈو پلوئے5، عقیل حسین 5،لوری ایونز 2، جوفرا آرچر 2 اور آندرے فلیچر 1 رن بنا کر پویلین لوٹے۔

راکٹس کی جانب سے جون ٹرنر نے 3، سیم کُک نے 2 اور راشد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راکٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔

راکٹس کی جانب سے ٹام بینٹن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان لوئس گریگری 19، جو روٹ 16، ایڈم لتھ 16، روومن پاول 16، ایلکس ہیلز 15، راشد خان 5 اور لیوک ووڈ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سیم کُک 4 اور عماد وسیم 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سدرن بریو کی جانب سے کرس جورڈن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈینی برگز اور جوفرا آرچر نے 2، 2 جبکہ عقیل حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...