Home Uncategorized بھنویں بنوانے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

بھنویں بنوانے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

Share
Share

کانپور: بھارت میں شوہر نے اپنی بیوی کو بغیر اجازت کے بھنویں بنوانے پر طلاق دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے پولیس کو اپنی طلاق کی اطلاع دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ گل صبا نامی خاتون کا شوہر محمد سلیم سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے، دونوں کی گزشتہ سال کے آغاز میں ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون گل صبا نے شکایت کی تھی کہ اس کے سسرال والے اس کے شوہر کو جہیز کیلئے دباؤ ڈالنے پر اکساتے تھے، اس نے مزید الزام لگایا کہ 4 اکتوبر کو جب وہ اپنے ماموں کے گھر تھی، سلیم نے مجھے ویڈیو کال کی اور دیکھا کہ میری بھنویں بنی ہوئی ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر رواں سال اگست میں سعودی عرب گیا تھا جس کے بعد اس کے سسرال والوں نے اسے جہیز کیلئے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

دوسری طرف اس کے شوہر کے پرانے خیالات ہیں اور وہ اکثر اس کے فیشن پر اعتراض کرتے تھے۔

خاتون نے بتایا کہ چند روز قبل وہ اپنے شوہر سے ویڈیو کال پر بات کر رہی تھی کہ اس کے شوہر نے بغیر اجازت اس کے پلکنگ کروانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ بغیر پوچھے ایسا کیوں کیا؟ اب میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں، اس کے بعد شوہر نے ویڈیو کال پر تین طلاقیں دیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر، ساس اور 5 مزید سسرالیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...