Home سیاست آنے والی حکومت کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ نیب کو برقرار رکھا جائے یا نہیں،خواجہ آصف

آنے والی حکومت کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ نیب کو برقرار رکھا جائے یا نہیں،خواجہ آصف

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 12 ، 13 سال اندھیر نگری مچائے رکھی۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جو بھی حکومت آتی ہے اس کو نیب کے گزشتہ 25، 24 سال میں کردار کو دیکھنا ہوگا، آنے والی حکومت کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ نیب کو برقرار رکھا جائے یا نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پوری چیز کو ری ویو کر دیا تو نیب ترمیم کی کیا ضرورت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر ایسے بھی کیس ہیں جن کا نیب سے کوئی تعلق نہیں، جو القادر ٹرسٹ کا کیس ہے اس میں کون سی ایسی چیز ہے، جب وہ برسر اقتدار تھے تب ہی انہوں نے پیسے اور باقی چیزیں لی تھیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ دس ہزار درہم تنخواہ لینے میں اور اربوں لینے میں بہت فرق ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...