Home سیاست عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر نوٹس لینا چاہیے،مشعال ملک

عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر نوٹس لینا چاہیے،مشعال ملک

Share
Share

فیصل آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مودی اب وزیراعظم بن کر خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل میں را کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور یورپ میں سکھ کمیونٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی بھارت کی دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں، عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے بھارت میں کئی گوردواروں اور گرجا گھروں کو جلایا، مقبوضہ کشمیر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کلبھوشن کراچی، پنجاب، فاٹا سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام 75 سالوں سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے آئے ہیں، مودی کی ایما پر مسجدوں کو شہید کیا گیا، عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی گئی، بھارت کی دہشت گرد کارروائیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

Share
Related Articles

ای سی سی اجلاس ، وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ سمیت دیگر اہم گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد:ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 430 ملین...

حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، شاہد خاقان عباسی

لاہور: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ...

عوام صرف بانی پی ٹی آئی پر اعتماد کرتی ہے ان کو جیل سے باہر لانا پڑے گا ،علامہ ناصر عباس

راولپنڈی:متحدہ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے...

خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی خوشگوار ملاقات، مصافحہ کے ساتھ قہقہے بھی لگائے

اسلام آباد:پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان تحریک...