Home Uncategorized اسرائیلی فوج غزہ میں ہرگھنٹے میں اوسطاً 42 بم گرا رہی ہے ،رپورٹ

اسرائیلی فوج غزہ میں ہرگھنٹے میں اوسطاً 42 بم گرا رہی ہے ،رپورٹ

Share
Share

غزہ : غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مسلح افواج 23 لاکھ کی آبادی والے علاقے غزہ میں ہرگھنٹے میں اوسطاً 42 بم گرا رہی ہیں۔

عرب میڈیا نے غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی مسلح افواج 7 اکتوبر سے غزہ میں اوسطاً 42 بم برسا رہی ہیں ۔

ان بموں سے ہر گھنٹے میں اوسطاً 12 عمارتیں منہدم ہو رہی ہیں، 15 فلسطینی شہید ہو رہے ہیں جن میں سے 6 بچے ہوتے ہیں ، اس بمباری سے ہر گھنٹے میں اوسطاً 35 افراد زخمی ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے گھر ، سکول ، مساجد ، چرچ اور ہسپتال غرض کوئی جگہ محفوظ نہیں۔

اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور دھمکیوں کے نتیجے میں شمالی غزہ کے 8 لاکھ سے زیادہ مکین بے گھر ہو چکے ہیں ، سرائیلی فوجی کارروائیوں نے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لئے دیگر علاقوں میں منتقلی کے راستے بھی مسدود کردیئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت میں 26 روز بعد بھی کمی نہیں آسکی، 24 گھنٹے کے دوران اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوسرا حملہ کیا ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے میڈیا آفس نے کہا کہ گزشتہ روز جبالیہ پر 2 اسرائیلی حملوں میں 195 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے دبے 120 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ 777 افراد زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد شہریوں کی اموات اور تباہی کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہمیں شدید تحفظات ہیں کہ یہ بلاجواز حملے کیے جارہے ہیں جو جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...