Home Uncategorized اسرائیلی عوام کی اکثریت نے غزہ جنگ میں شکست تسلیم کرلی

اسرائیلی عوام کی اکثریت نے غزہ جنگ میں شکست تسلیم کرلی

Share
Share

تل ابيب: فلسطینی جہادی تنظیم حماس نے غزہ جنگ میں اپنے سے کئی گنا طاقتور ملک اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جس کا اسرائیلی عوام بھی اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اسرائیلی عوام نے غزہ جنگ میں حماس کے ہاتھوں اپنے ملک کی شکست تسلیم کرلی اور 68 فیصد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ میں ’فتح‘ سے بہت دور ہے۔

اسرائیلی میڈیا چینل 12 نیوز کی طرف سے کرائے گئے سروے کے مطابق دو تہائی اسرائیلی عوام کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے بجائے یرغمالیوں کی واپسی زیادہ ضروری ہے۔ 67 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت جنگ کو جاری رکھنے سے زیادہ اہم یرغمالیوں کی واپسی ہے۔

حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کی تجویز قبول کرنے کے بعد گزشتہ روز موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے قطر کا دورہ کرکے معاہدے کےلیے بات چیت کی ہے۔

جنگ اب تک ختم نہ ہونے کی کیا وجہ ہے، اس سوال کے جواب میں 54 فیصد افراد نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سیاست کو اس کی وجہ قرار دیا۔ 34 فیصد نے کہا کہ اس کی وجہ آپریشنل معاملات ہیں۔

سروے میں 68 فیصد اسرائیلیوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ میں فتح سے بہت دور ہے جس کا نیتن یاہو نے اپنے عوام سے وعدہ کیا تھا۔

سروے سے پتہ چلا کہ نیتن یاہو کی اسرائیل میں مقبولیت تقریباً ختم ہوکر رہ گئی ہے اور اس وقت وہ ایک ناپسندیدہ ترین شخصیت ہیں۔ دو تہائی سے زیادہ 68 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ نیتن یاہو کی کارکردگی خراب ہے۔

43 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ جلد از جلد نئے انتخابات کرائے جائیں؟ جبکہ 29 فیصد نے کہا جنگ ختم ہوتے ہی کرائے جائیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے نتیجے میں باالآخر نیتن یاہو حکومت نے غزہ جنگ سے پیچھے ہٹنے کا منصوبہ بنالیا۔ تاہم نیتن یاہو کو اس مشکل کا سامنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے اعلان کو اپنے عوام کے سامنے فتح بناکر کیسے پیش کیا جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...