Home Uncategorized ‎مودی سرکار نے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کردیا

‎مودی سرکار نے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کردیا

Share
Share

نئی دہلی: مودی سرکار نے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو بھارتی فوج کا نیا آرمی چیف نامزد کر دیا۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کو گزشتہ ماہ ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن ملک میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر انھیں ایک ماہ کی توسیع دیدی گئی تھی جو 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔

جس کے بعد وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی چارج سنبھالیں گے جو  بھارتی فوج میں اپنے 40 سالہ کیریئر میں کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

بھارتی فوج میں بھرتی ہونے کے بعد انھوں نے امریکی آرمی وار کالج سے ڈیفنس اینڈ منیجمنٹ اسٹڈیز میں فیلو شپ کی۔ علاوہ ازیں وہ اسٹرٹیجک اسٹڈی اور ملٹری سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کی تعیناتی جموں کشمیر میں بھی رہی اور وہ چین کے ساتھ سرحدی معاملات میں بھی کافی متحرک کردار ادا کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...