Home Uncategorized شراتی بچوں کو انوکھا ٹاسک دے کر ماں نےاپنی نیند پوری کر لی

شراتی بچوں کو انوکھا ٹاسک دے کر ماں نےاپنی نیند پوری کر لی

Share
Share

لاہور: اکثر ماؤں کیلئے اس وقت سونا کافی مشکل ہو جاتا ہے جب ان کے بچے جاگ رہے ہوں، مگر ایک خاتون نے بچوں کے سامنے سونے کا دلچسپ طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں نے اپنی عقل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کے ساتھ ایک کھیل کھلا تاکہ بچے اسے تنگ نہ کر سکیں اور اس کی نیند بھی پوری ہو جائے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ماں سو رہی ہے اور بچے اس کے اردگرد موجود ہیں مگر اسے جگانے کے بجائے وہ کاپی پر انہماک سے کچھ بنانے میں مصروف ہیں۔

ماں نے اپنے شرارتی بچوں سے کہا کہ وہ سوتے میں اس کی تصویر بنائیں، بچے فوراً کاغذ قلم لے کر تصویر بنانے میں لگ گئے جبکہ اس دوران ماں نے اپنی نیند پوری کر لی۔

اس طرح چالاک ماں نے اپنی منصوبہ بندی سے نہ صرف اپنی نیند پوری کر لی بلکہ بچوں کی تخلیقی صلاحیت میں اضافے کیلئے ان سے اپنی تصویر بھی بنوائی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...