Home Uncategorized صہیونی فوج کا القسام کے سربراہ محمد ضیف پر قاتلانہ حملہ، بمباری میں 71 فلسطینی شہید

صہیونی فوج کا القسام کے سربراہ محمد ضیف پر قاتلانہ حملہ، بمباری میں 71 فلسطینی شہید

Share
Share

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 71 فلسطینی شہید اور 289 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے المواسی پناہ گزین کیمپ پر خوفناک بمباری کی۔ شہدا میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیل نے خود المواسی کیمپ کو محفوظ علاقہ قرار دیا تھا، اس کے باوجود وہاں بمباری کی گئی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس حملے میں حماس کے فوجی سربراہ محمد ضیف کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حماس نے اس دعوے کو مسترد کردیا۔

محمد ضیف اسرائیل کو انتہائی مطلوب افراد میں سرفہرست ہیں۔ اسرائیل برسوں سے محمد ضیف کو شہید کرنے کےلیے متعدد حملے کرچکا ہے لیکن ہر بار اسے منہ کی کھانی پڑی اور محمد ضیف ہر مرتبہ محفوظ رہے۔

محمد ضیف کا شمار ان کمانڈرز میں ہوتا ہے جو حماس کی دفاعی قوت کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ وہ 1965 میں خان یونس کے مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئے۔

ان کا اصل نام محمد ضائب ابراہیم المصری ہے لیکن اسرائیل نے ان پر اتنے زیادہ فضائی حملے کیے کہ وہ مسلسل اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں اور خانہ بدوشی کی زندگی بسر کرنے سے ان کا نام ضیف یعنی مہمان پڑگیا۔

2002 میں وہ حماس کے فوجی ونگ القسام کے سربراہ بنے اور تب سے اسرائیل کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہورہے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...