Home Uncategorized ذیابیطس کیلئے منفرد آگاہی پروگرام چلانے پر سعودی عرب کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

ذیابیطس کیلئے منفرد آگاہی پروگرام چلانے پر سعودی عرب کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

Share
Share

ریاض : سعودی عرب میں وزارت صحت نے ذیابیطس کے مرض کے لیے طویل ترین آگاہی مہم چلانے پر گینز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرا لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیر صحت فہد الجالاجیل نے اس سلسلے میں گینز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ وصول کیا ہے، یہ اعزاز سعودی عرب میں قائم ذیابیطس سنٹر کی طرف سے لوگوں کو مسلسل جمع کر کے انہیں ذیابیطس کے بارے میں آگاہی دینے پرملا ہے۔

اس سنٹر میں 752 افراد کو جمع کر کے انہیں اس مرض سے متعلق آگاہی اور تعلیم دی گئی، وزیر صحت نے سنٹر کی کوششوں اور خدمات کو سراہا ۔

اس سنٹر نے وزارت کی حکمت عملی کے ساتھ مطابقت پیدا کرتے ہوئے اس خطرناک مرض کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا، نیز مریضوں کو کم سے کم پیچیدگیوں کے ساتھ علاج فراہم کیا۔

اس سلسلے میں تیار کردہ سکیم کے تحت صحت سے متعلق کوچنگ، کیس کوآرڈینیٹر پروگرام اور مریضوں کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ 123 ارکان پر مشتمل طبی عملے کی جامع تربیت کا اہتمام شامل ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...