Home سیاست پاکستان کو جس مسیحا کی ضرورت ہے اس کا نام نواز شریف ہے،حمزہ شہباز

پاکستان کو جس مسیحا کی ضرورت ہے اس کا نام نواز شریف ہے،حمزہ شہباز

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے پاکستان کو ایک مسیحا کی ضرورت ہے جو ملک کی معیشت کو ڈگر پر ڈالے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا اس وقت عوام کیلئے فوری ریلیف کے اقدامات ہونے چاہئیں، پٹرول، اشیائے خورونوش، بیروزگاری کا خاتمہ ہو، عام آدمی کی زندگی آسان ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس مسیحا کی ضرورت ہے اس کا نام ہے نواز شریف، 21 اکتوبر کو سارا پاکستان اپنے محبوب رہنما کا فقیدالمثال استقبال کرے گا۔

سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا پاکستان، پنجاب اور لاہور نواز شریف کے تاریخی استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے، لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا، 21 اکتوبر قائد کے استقبال نہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر مہر لگنے اور عوامی ریفرنڈم کا دن ثابت ہو گا۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...