Home نیوز پاکستان پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے متجاوز

پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے متجاوز

Share
Share

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 10 ہزار 269 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار سات سو 95 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے 452 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد اب تک لاہور میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد 23,397 ہو گئی ہے۔

آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 77,638 رپورٹ ہوئے ، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1540 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔

ملتان میں آشوب چشم کے 1048 نئے مریض سامنے آئے، مجموعی طور پر 16,351 مریض رپورٹ ہوئے، اسی طرح فیصل آباد میں آشوب چشم کے 1132 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد ضلع میں مریضوں کی کل تعداد 30,971 تک پہنچ گئی ۔

راولپنڈی میں آشوب چشم کے 175 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کل 9119 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصرکا کہنا ہے آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے مزید کہا شہری انکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں،تیز دھوپ ، دھوئیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں ، اشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں۔

خیال رہے کہ آشوبِ چشم کی وباء کے سبب پنجاب بھر کے سکول پیر تک بند رہیں گے۔

دو روز قبل محکمۂ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

Share
Related Articles

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...

عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب بھی سامنے آگیا

اسلام آباد:امریکا میں اسیر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی...

حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا...

اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی

اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی۔...