Home sticky post 5 اپوزیشن کے پاس جھوٹے پروپیگنڈا کے سواکچھ نہیں،ان کا مقصد صرف ملک میں انارکی پھیلانا ہے،عطاء تارڑ

اپوزیشن کے پاس جھوٹے پروپیگنڈا کے سواکچھ نہیں،ان کا مقصد صرف ملک میں انارکی پھیلانا ہے،عطاء تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جب بھی کسی ملک کا سربراہ پاکستان آتا ہے یہ لوگ دورہ سبوتاژ کرنےکی کوشش کرتے ہیں ایران کے صدر کل سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اپوزیشن کا مقصد صرف اور صرف ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔پی ٹی آئی دور میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا۔اپوزیشن کے پاس جھوٹے پروپیگنڈا کے سواکچھ نہیں اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ، صرف تنقید کرنا جانتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن کی پریس کانفرنس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا کامی پی ٹی آئی والوں کامقدرہےان لوگوں کو منہ کی کھاناپڑے گی ۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا خاندان رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھتا ہےکاش یہ لوگ 190ملین پاؤنڈ کیس پر بات کرتے ۔اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9مئی کیسز کے فیصلے میرٹ پر ہوئے ، سانحہ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں حساس تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہےزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔سٹاک ایکس چینج کے انڈیکس میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...