Home Uncategorized مالک نے کمپنی کی سالگرہ پر اپنے 1200 ملازمین کو تفریحی ٹور پر بھیج دیا

مالک نے کمپنی کی سالگرہ پر اپنے 1200 ملازمین کو تفریحی ٹور پر بھیج دیا

Share
Share

نیویارک: کمپنی کی سالگرہ پر مالک نے اپنے 1200 ملازمین کو فیملی سمیت ڈزنی لینڈ گھومنے بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینتھ سی گریفن سرمایہ کاری کی کمپنی ہیج فنڈ اور سائٹیڈل سکیورٹیز کے مالک اور سی ای او ہیں، گزشتہ دنوں کمپنی کی سالگرہ پر مالک نے خوشی میں اپنے ملازمین کو منفرد انداز میں شریک کیا اور 1200 ملازمین کو اپنے ذاتی خرچ پر خاندان سمیت تین روز کے تفریحی ٹور پر بھیج دیا۔

رپورٹ کے مطابق 27 سے 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ٹرپ میں کینتھ گریفن کی کمپنی کے ایشیا، ہانک کانگ، سنگاپور، سڈنی، شنگھائی، ٹوکیو اور گُروگرام میں واقعے دفاتر کے ملازمین اپنے اہل خانہ سمیت شریک رہے جنہوں نے بیوی اور بچوں سمیت ٹوکیو ڈزنی لینڈ اور ڈزنی سی دونوں کی سیر کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر میرون فائیو نامی بینڈ اور سکاٹ لینڈ کے معروف ڈی جے کیلون حارث نے پرفارم کیا، ٹرپ میں ہوٹلز، کھانے، ڈزنی لینڈ کے ٹکٹوں، تفریحی سرگرمیوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کمپنی کے سی ای او نے اپنی جیب سے ادا کئے۔

اس تفریحی ٹور کی خاص بات یہ تھی کہ ملازمین کو خصوصی پاسز بھی فراہم کئے گئے تاکہ تفریح کے دوران انہیں کہیں بھی قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہ کرنا پڑے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ کینتھ گریفن نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے امریکا، کینیڈا اور یورپ میں موجود سٹاف کیلئے بھی اسی قسم کے تفریحی دورے کا اہتمام کیا تھا۔

انہوں نے اس وقت پورا ڈرنی ورلڈ اپنے ملازمین کیلئے بُک کروایا تھا، اس ٹرپ میں کارلے رائے جیپسن اور ڈی جے ڈِپلُو کے ساتھ بینڈ ’کولڈ پلے‘ نے پرفارم کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...