Home نیوز پاکستان پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نےمزارقائد پرگارڈزکی ذمے داریاں سنبھال لیں

پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نےمزارقائد پرگارڈزکی ذمے داریاں سنبھال لیں

Share
Share

 

کراچی: 6ستمبرکے موقع پر بانی پاکستان کےمزارپرتبدیلی گارڈزکی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغرخان کے چاق چوبند دستے نے مزارقائد پرگارڈزکے فرائض سنبھال لیے۔

مزارقائد پرپاک فضائیہ کے 74کیڈٹس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے تعینات کردیے گئے، کیڈٹس میں 61مرد اور13خواتین کیڈٹس شامل ہیں، اس موقع پر تبدیلی گارڈز کی تقریب کے مہمان خصوصی ایئرآفیسرکمانڈنگ،ائیروائس مارشل شہریارخان نے بابائے قوم کے مزارپرحاضری دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔تینوں مسلح افواج کے نمائندے،ڈی جی رینجرزسندھ نےبھی مزارقائد پرحاضری دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔

یوم دفاع کےموقع پرگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزار قائد پرحاضری دی، پاکستان نیوی کے چاق چوبند دستے نےگارڈ آف آنرپیش کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہناتھا کہ دعا کی کہ جن جوانوں نےاس ملک کی عظمت و بقا کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ان کی قربانیاں قبول ہو،آج دشمن قوتیں نفرتوں کا بیانیہ فروخت کررہی ہیں، اور ان کے خریدار بھی بہت ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بلوچستان میں زبان کی بنیاد پرجبکہ کراچی میں فرقہ وارانہ بنیاد پرفسادات کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کو رکوانے پر زوردیا گیا، دشمن قوتوں کو سچاپاکستانی بن کریکجا ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، اللہ نے ہمیں جوسپہ سالار عطا کیا ہے وہ سید اورحافظ بھی ہیں،جنھوں نے سرحدوں کے ساتھ معیشت میں بہتری کے لیے بھی کاوشیں کی ہیں۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی وجہ سے ہی معیشت میں بہتری آئےگی،پاکستان میں اگلےماہ ملائیشیا اورچین کے وزراء اعظم آرہے ہیں، خلیجی ممالک کے وزراء بھی پاکستان کا دورہ کریں گے،دعا ہے کہ ہم ایک قوم بن کر سامنے آئیں اور9مئی جیسے واقعات دکھنے میں نہ آئیں،ہماراسرفخرسے ایسے بلند ہوناچاہیےجیساکہ ارشدندیم نے بلند کیا ہے۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...