اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ پالیسی صرف افغانیوں کیلئے نہیں تمام ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے بنائی گئی ہے۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی افغان شہریوں کو سامنے رکھ کر نہیں بنائی گئی، ماضی میں جانے کے بجائے آگے کا سفر کرنا چاہتے ہیں، غیرقانونی مقیم افراد کی تعداد ملین میں ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے ایک ٹاسک فورس بنا دی ہے، غیرقانونی طور پر رہنے والوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، ہیلپ لائن بنانے کا مقصد لوگ غیرملکیوں کو پکڑنے میں ہماری مدد کریں گے۔