Home سیاست افغان حکومت کو اعتماد میں لےکر مہاجرین کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے،فضل الرحمان

افغان حکومت کو اعتماد میں لےکر مہاجرین کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے،فضل الرحمان

Share
Share

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے، افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لےکر ان کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے۔

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن پر جے یو آئی سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والےافغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ اور بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بلیک میل کررہے ہیں، افغانوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دو طرفہ مذاکرات سے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...