Home Uncategorized بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کا ہیلمٹ کا پٹا چبانے کا راز افشاء ہوگیا

بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کا ہیلمٹ کا پٹا چبانے کا راز افشاء ہوگیا

Share
Share

نئی دہلی: بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو باؤلر کا سامنا کرتے ہوئے اپنے ہیلمٹ کا پٹا منہ میں دبائے رکھے دیکھا گیا جس کی وجہ سامنے آگئی۔

بنگلادیشی بلے باز شکیب الحسن نے اس ٹیسٹ میچ میں 32 رنز بنائے لیکن ان کی اس پرفارمنس سے زیادہ چرچے ان کے ہیلمٹ کا پٹا منہ میں دبائے رکھنے کے ہیں۔

بیٹنگ کے وقت اس غیر معمولی حرکت کی وجہ پر کمنٹیٹرز بھی مختلف رائے دیتے رہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

کسی نے جملہ کسا کہ شاید انھیں بھوک لگی ہے تو کسی نے کہا شاید شکیب کو اس کا ذائقہ پسند ہوگا۔ فلیور کون سا ہے بتانا پسند کریں گے۔ ایک صارف نے کہا کہ وہ باؤلر کو کچا چباجانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

تاہم اصل وجہ ان کے ساتھی اور سابق کرکٹر تمیم اقبال نے بتادی۔

بنگلادیش کے سابق کرکٹر تمیم اقبال نے بتایا کہ شکیب الحسن ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ ان کا سر بائیں جانب نہ جھکے اور گیند کا سامنا کرنے کے وقت اپنا سر سیدھا رکھنا چاہتے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ یہ ایک دلچسپ طریقہ ہے جسے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی اپنی تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

زیادہ عرصہ نہیں گزرا شکیب الحسن کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے دانتوں سے جرسی کاٹتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

بعض سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ دانتوں سے ناخن، جرسی یا ہیلمٹ کے پٹے کو کاٹنا ایک نفسیاتی حربہ ہوتا ہے جس سے بلے باز اپنے دباؤ کو کم اور اعصاب کو قابو میں رکھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کو حالیہ دنوں میں بینائی کے مسائل کا سامنا بھی تھا اور رواں برس لندن میں ایک ماہر امراض چشم سے مشورہ بھی کیا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...