Home سیاست سینیٹ نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی

سینیٹ نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹ آف پاکستان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔۔ سینیٹ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت فوری بند اور سیزفائز کیا جائے۔ اسرائیل کے جنگی جرائم کی حمایت کرنے والے ممالک شریک جرم ہیں۔ فلسطین کی آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارلحکومت یروشلم ہو۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے فلسطین کے حق اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے پاکستان اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت اور مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ اسرائیلی جارحیت فوری بند اور سیزفائز کیا جائے۔ اسرائیل کے جنگی جرائم کی حمایت کرنے والے ممالک شریک جرم ہیں۔ فلسطین کی آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارلحکومت یروشلم ہو۔

سینیٹ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی نقل تمام ممالک کے پارلیمانوں کو بھجوائی جائے گی۔ یہ قرارداد پاکستان کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔ پاکستان فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد و خودمختار ریاست کی حمایت کرتا ہے۔

اس سے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا حکومت پاکستان نے اس مسئلے پر بہت واضح پیغام دیا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے سامنے اپنا موٴقف رکھا۔ او آئی سی فورم میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی، جس نے جلد از جلد جنگ بندی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا مطالبہ کیا۔ تمام جنگی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے فلسطین کی صورتحال پر اپنی قرارداد میں کہا کہ کہنے کو مسلمان بہت ہیں لیکن راکھ کا ڈھیر ہیں، ہم دیکھ رہے کہ فلسطینی بستیاں قبرستان بن رہی ہے اور ہم کچھ نہیں کرسکے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں سے اتنی التجا ہے کہ روز محشر ہماری شکایت نہ کرنا۔

سینیٹ اجلاس میں دیگر ارکان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ کے فوری محاصرے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا لگتا ہے پاکستان فلسطین کے بجائے اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ بہت اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ مجھے خود کو مسلمان کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے۔

بعدازاں سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...