Home Uncategorized والد کی پرانی بینک بک ملنے پر بیٹا راتوں رات ارب پتی بن گیا

والد کی پرانی بینک بک ملنے پر بیٹا راتوں رات ارب پتی بن گیا

Share
Share

چلی: کہتے ہیں کہ جب بندے پر قسمت مہربان ہو تو پھر کہیں سے بھی اس پر دولت کی بارش ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی کے ایک خوش قسمت شخص کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا جب والد کی پرانی بینک بُک ملنے پر وہ دولت مند ہوگیا۔

ایکسکوئیل ہینوجوسا نامی شخص کے والد کا 10 سال قبل انتقال ہو گیا تھا جبکہ اہلخانہ میں سے کسی کو بھی والد کے مخصوص بینک اکاؤنٹ اور بچت کے بارے میں علم نہیں تھا۔

مذکورہ شخص اپنے مرحوم والد کے سامان کو چیک کر رہا تھا کہ اسی دوران اسے چھ دہائیوں پرانی بینک پاس بک ملی اور پھر ان کی حیرانی کی انتہا نہ رہی کیوں کہ وہ راتوں رات لکھ پتی بن چکے تھے۔

1960 کی دہائی میں ہینوجوسا کے والد مکان خریدنے کیلئے بچت کر رہے تھے، پاس بک سے پتہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس دوران وہ تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار پیسو، (تقریباً 163 ڈالر) بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

یہ رقم اس وقت سے اب تک بینک میں پڑی تھی، جس کے بعد سود اور افراطِ زر کے ساتھ اس 140,000 پیسو کی قیمت آج کے دور میں ایک ارب پیسو، یا تقریباً 1.2 ملین ڈالرز سے زیادہ ہوچکی ہے۔

بدقسمتی سے ان کے والد کا بینک بہت پہلے بند ہو گیا تھا، تاہم اس پاس بک پر ’’اسٹیٹ گارنٹیڈ‘‘ لکھا تھا جس کے تحت بینک کی ادائیگی نہ کرنے پر حکومت اسے ادا کرے گی، تاہم موجودہ حکومت نے اسے ادا کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ہینوجوسا نے قانونی راستہ اپنایا۔

متعدد عدالتوں نے ہینوجوسا کے حق میں فیصلہ دیا، لیکن حکومت نے ہر بار اپیل دائر کی۔

آخر کار سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور حکومت کو انہیں 1 ارب چلی پیسو کی رقم ادا کرنا پڑی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...