Home سیاست کرپٹ ٹولے کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے،حماد اظہر

کرپٹ ٹولے کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے،حماد اظہر

Share
Share

لاہور: قائم مقام صدر و جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا جلسہ فارم 47 کی جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا، اب کرپٹ ٹولے کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور جلسے کو کامیاب بنانے پر قوم کو مبارکباد دی، لاہوریوں نے ثابت کیا کہ لاہور تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی تمام تر فسطائیت اور رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں فیملیز اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، گزشتہ روز عوام نے ثابت کیا کہ جعلی حکومت اب پی ٹی آئی کو چاند پر بھی جلسے کی اجازت دے وہاں پر بھی پہنچیں گے۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شوکت بسراء کا کہنا تھا کہ 12 گھنٹے کے مختصر نوٹس پر پی ٹی آئی کا لاہور میں تاریخی جلسہ منعقد ہوا اور کنٹینروں سے بند سڑکوں کو عبور کر کے میلوں پیدل چل کر عوام جلسے میں پہنچے۔ ابھی تو یہ جلسے عمران خان کے بغیر ہو رہے ہیں ڈرو اس دن سے جب عمران خان باہر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہاری ہوئی ٹک ٹاکر جعلی وزیر اعلیٰ مریم صفدر جھوٹوں کی نانی ہے ویسے ہی اس کی نوکرانی اور ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی بیٹی عظمیٰ بخاری بھی جھوٹی ہے۔

شوکت بسراء کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی نے جو پہاڑ کھودا اس میں تین چوہے عطا تارڑم مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری نکلے، تینوں چوہے عطائی ڈاکٹر کے علاج کے بعد گنتی بھول گئی اور تینوں ایک ہزار ایک ہزار پڑھنے لگے، عطائی ڈاکٹر کے علاج کے بعد عظمیٰ بخاری کی تو عینک ہی اتر گئی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں ہونگی

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر...

بانی تحریک انصاف کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کے بیانات...

اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے،بانی تحریک انصاف

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے...