Home کھیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

Share
Share

برج ٹاؤن: اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میں بارش نے ایک بار پھر کھیل رکوا دیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی اسکاٹ لینڈ نے 6.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے تھے کہ بارش کی مداخلت پر ایک بار پھر میچ روکنا پڑا۔

اس سے قبل میچ کو پاکستانی وقت کے مطابق میچ 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا۔

انگلینڈ کی ٹیم جوز بٹلر جبکہ اسکاٹش ٹیم رچی بیرنگٹن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگسٹون، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، مارک ووڈ، عادل رشید شامل ہیں

اسکاٹ لینڈکے اسکواڈمیں جارج منسی، مائیکل جونز، برینڈن میک ملن، رچی بیرنگٹن (کپتان)، میٹ کراس (وکٹ کیپر)، مائیکل لیسک، کرس گریوز، مارک واٹ، بریڈ وہیل، کرس سول، بریڈ کیوری شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...