Home Uncategorized ‎دنیا کی سب سے اونچی سائیکل تیار

‎دنیا کی سب سے اونچی سائیکل تیار

Share
Share

پیرس: دو دوستوں نے مل کر دنیا کی سب سے اونچی سائیکل تیار کرلی ہے جس پر بیٹھ کر باقاعدہ سواری بھی کی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں نکولس بیریوز اور ڈیوڈ پیرو نے دنیا کی سب سے اونچی سواری کے قابل سائیکل بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں دنیا کی سب سے اونچی سائیکل بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں تقریباً 5 سال کا عرصہ لگا۔ اس سائیکل کی اونچائی 25 فٹ اور 5 انچ ہے۔

نکولس اور ڈیوڈ نے مزید بتایا کہ کہ انہیں اس قسم کی سائیکل بنانے کا خیال ایک دن ریسٹورنٹ میں مشروب پینے کے دوران آیا اور انہوں نے جلد ہی اس کی ڈیزائننگ اور اس کیلئے مواد اکٹھا کرنا شروع کردیا۔

اس سائیکل کی تعمیر میں تقریباً 2 سال لگے ہیں۔ سائیکل کو باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے اونچی سائیکل کے طور پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جس نے اس سے قبل بنائے گئے ریکارڈ کو 1 فٹ، 2 انچ سے توڑا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...