Home نیوز پاکستان پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں،خواجہ آصف

پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔ افغانستان برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسدار نہیں کر رہا اور نہ ہی ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا کر رہا ہے۔ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں 50،60 لاکھ افغانیوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ 40 ، 50 سال سے پناہ میسر ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی،بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری شرط ہے...

توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت کا ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری پر اظہار برہمی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ...

ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ :قومی ہیرو، ملک کے صفِ اوّل کے ایتھلیٹ، اولمپین جیولین...

پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز سے متعلق میڈیارپورٹس میں کوئی صداقت نہیں، عرفان صدیقی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنونیئر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ذرائع...