Home Uncategorized امریکاکی جانب سے اسرائیل کو دفاع کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے، کملا ہیرس

امریکاکی جانب سے اسرائیل کو دفاع کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے، کملا ہیرس

Share
Share

واشنگٹن: امریکی حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کی صدر جوبائیڈن کی پالیسی کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹریو میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کی پالیسی سے انحراف نہیں کروں گی۔ اسرائیل کو اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے اس لیے امریکا اسے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا۔

کملا ہیرس جو امریکا کی موجودہ نائب صدر بھی ہیں، نے یہ بھی کہا کہ اس بات پر اختلاف ہوسکتا ہے کہ اسرائیل اپنے حقِ دفاع کو کس طرح استعمال کرتا ہے اور ہمیں اس کا یہ عمل دیکھنا ہوگا۔

حالیہ الیکشن میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ غزہ جنگ میں بہت سارے فلسطینی بے گناہ مارے گئے۔ وہاں صورتحال نہایت تکلیف دہ ہے۔

کملا ہیرس نے غزہ امن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ضروری ہے۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...