Home Uncategorized امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات، تنازع کے حل بارے بات چیت

امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات، تنازع کے حل بارے بات چیت

Share
Share

غزہ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے حماس اسرائیل تنازع کے حل بارے تفصیلی گفتگو کی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مغربی کنارے کے دورے پر پہنچے جہاں رام اللہ میں انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اس تنازع کا فوری حل چاہتا ہے، تنازع پھیل گیا تو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، اسرائیل بچوں اور عورتوں کا قتل عام بند کرے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...