Home سیاست لفظ وحشی بھی اسرائیل کیلئے کافی نہیں،فلسطین کیلئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،یوسف رضا گیلانی

لفظ وحشی بھی اسرائیل کیلئے کافی نہیں،فلسطین کیلئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،یوسف رضا گیلانی

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر ہم سب کو متحد اور ایک ہونا ہوگا۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے غزہ کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، احتجاجی مظاہرے اس لئے کارگر نہیں ہورہے کیونکہ ہم سب متحد نہیں ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ او آئی سی کو وہ کردار ادا کرنا ہوگا جس کیلئے وہ بنائی گئی تھی، لفظ وحشی بھی اسرائیل کیلئے کافی نہیں ہے، ہمیں منافقت سے نکل کر کھل کر مذمت کرنا ہوگی، امریکی صدر سے عرب ممالک نے ملنے سے بائیکاٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی قراردادیں فلسطین پر پہلے بھی پاس ہوئیں، ہمیں نتائج پر فوکس کرنا ہوگا، ہم چین کو سراہتے ہیں جو اس معاملے پر ثالثی کیلئے تیار ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...