Home Uncategorized پی ٹی آئی رہنماوٴں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے،امریکا

پی ٹی آئی رہنماوٴں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کی حالیہ گرفتاریوں پر امریکا کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماوٴں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں، اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر روٴف حسن کو گرفتار کیا تھا ان کے علاوہ متعدد خواتین کو بھی حراست میں لینے کا دعویٰ کیا گیا، اہلکار سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...