Home Uncategorized ڈ ومینیکن ری پبلک میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

ڈ ومینیکن ری پبلک میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

Share
Share

سانٹو ڈومنگو : ڈومینیکن ریپبلک میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث 21 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آخر میں ہونے والی شدید بارش کے بعد13 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (سی اوای ) نے کہا کہ بارش کے باعث گھروں میں سیلاب کاپانی داخل ہوگیا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے ،بارش سے پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں3 بچے بھی شامل ہیں۔

ڈومینیکن صدر لوئس ابیناڈر نے حالیہ بارشوں کو ملکی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی طوفافی بارشیں قرار دیا ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث دارالحکومت سانٹو ڈومنگو میں ایک ہائی وے سرنگ کی دیوار گرنے سے 3 افراد کی موت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...