Home Uncategorized بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 10 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 10 افراد ہلاک

Share
Share

نئی دہلی:بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 2 دنوں سے ریاست کے جنوبی اضلاع میں شدید بارشیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں جس کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، ضلع ترونل ویلی اور دیگر اضلاع میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ضلع توتیکورن کے علاقے کیالپٹنم میں گزشتہ 2 دنوں میں 1186 ملی میٹر بارش ہوئی اور تروچندر میں 921 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ضلع توتیکورن میں بہت سے مقامات اور گاؤں ندی کے کنارے واقع ہیں جو سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

حکام نے بتایا سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے عوام کو ریسکیو کرنے میں بحریہ، فضائیہ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس سمیت دیگر ریاستی اداروں کے تقریباً ایک ہزار 343 اہلکاروں نے حصہ لیا، اہلکاروں نے 160 ریلیف کیمپوں میں 17 ہزار کے قریب لوگوں کو پناہ فراہم کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش کے سبب موبائل نیٹ ورک سروس معطل ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں دشواریاں پیش آئیں جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے 200 کے قریب وائرلیس ٹیلی فون استعمال کیے گئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...