اسلام آباد:پاکستان چین اور افغانستان کے درمیان سہہ فریقی مذاکرات کا آغاز ہو گیا. مزاکرات میں امن وامان افغانستان کی معاشی صورتحال اور ترقی پر غور کیا جارہا ہے۔
پاکستان چین اور افغانستان کے درمیان سہہ فریقی مذاکرات دفتر خارجہ میں ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورچین اور افعانستان کے درمیان اسلام آباد میں سہ فریقی مذاکرات میں افغانستان کی مستقبل کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔
یہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے موجودہ میکنزم کا سہ فریقی اجلاس ہے وزرائے خارجہ میکنزم کا آخری اجلاس ستمبر 2019 میں اسلام آباد میں ہوا تھا۔
قائم مقام افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت ، حاجی نورالدین عزیز ، اور افغان وزارت برائے امور خارجہ ، نقل و حمل اور تجارت شامل ہیں۔
مزاکرات میں دہشت گردی کے خاتمہ معاشی ترقی سیاسی استحکام پر تجاویز سامنے رکھی گئی ہیں۔چین کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور معاشی امداد کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان کے ساتھ سیاسی تعلقات کے عمل کا تسلسل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن خوشحال ، مستحکم اور منسلک افغانستان کا خواہشمند ہے.پاکستان عبوری افغان حکومت کے ساتھ مستقل اور عملی تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعہ کو اسلام آباد پہنچے تھے.