Home Uncategorized یو اے ای کا عید الاضحیٰ سے قبل 1500 سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

یو اے ای کا عید الاضحیٰ سے قبل 1500 سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

Share
Share

دبئی :متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے عید الاضحیٰ سے قبل 1500 سے زیادہ قیدیوں کو معافی دے کر رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے امارت دبئی کی جیلوں سے مختلف قومیتوں کے 650 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس ضمن میں دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسیٰ الحمیدان کا کہنا تھا کہ شیخ محمد کا یہ حکم قیدیوں کے اہل خانہ میں خوشیاں بانٹنے،انھیں ایک نئی زندگی شروع کرنے اور معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کا موقع فراہم کرنے کی خواہش کا مظہر ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی عید الاضحیٰ سے قبل 988 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ عرب امارات میں ہرسال رمضان المبارک اورعیدالاضحیٰ سے قبل معمولی جرائم میں جیلوں مں بند سیکڑوں قیدیوں کو معاف کے بعد رہا کیا جاتا ہے ۔

حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ سال 6 جولائی کو عیدالاضحیٰ سے قبل امارت میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...