Home سیاست برطانیہ کی جانب سے انتہا پسندی کی نئی تعریف متعارف

برطانیہ کی جانب سے انتہا پسندی کی نئی تعریف متعارف

Share
Share

لندن: برطانیہ نے یہودیوں اور مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافے کے بعد انتہا پسندی کی نئی تعریف متعارف کروا دی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی تعریف میں دوسروں کے بنیادی حقوق اور آزادی کی نفی یا تباہی کو بھی انتہاپسندی کی تعریف کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

برطانیہ کی لبرل پارلیمانی جمہوری نظام اور جمہوری حقوق کو کمزور کرنا یا انہیں تبدیل کرنے کی کوشش کرنا بھی نئی تعریف میں شامل کیا گیا، تشدد اور عدم برداشت پر مبنی نظریات کو فروغ دینے والے گروپس کو حکومتی فنڈنگ سے روک دیا جائے گا۔

برطانوی وزیر مائیکل گوو نے کہا کہ مسلمانوں اور یہودیوں کیخلاف بڑھکتے جذبات سے نمٹیں گے، عدم برداشت کو فروغ دینے والے گروپس کی فنڈنگ روکی جائے گی، انتہاپسندی کی نئی تعریف کے معاملے پر ردعمل میں مسلم کونسل آف بریٹن کا کہنا ہے اقدام سے مسلم کمیونٹی نشانہ بنے گی۔

ادھر سٹاپ دی وار اتحاد نے برطانوی وزیر مائیکل گوو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد وزیر کے بیان کیخلاف مزاحمت کریں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...