Home Uncategorized امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

Share
Share

واشنگٹن : شمالی کوریا سے جنگ کے خطرے کے پیش نظر امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا کی بوسان بندرگاہ پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے میں امریکی جوہری آبدوز کی موجودگی پر شمالی کوریا نے برہمی کااظہار کیا ہے ۔

شمالی کوریا نے پہلے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل فائر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا میں امریکی جوہری آبدوز آنا ظاہر کرتا ہے کہ امریکا ایٹمی جنگ کے بارے میں سوچ رہا ہے، امریکا سال کا اختتام جوہری جنگ کے مظاہرے کے ساتھ کرنا چاہتا ہے۔

امریکی آبدوز واشنگٹن میں امریکا جنوبی کوریا جوہری مشاورتی گروپ کے دوسرے اجلاس کے بعد جنوبی کوریا پہنچی ہے ، اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اتحادیوں کے خلاف شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا، شمالی کوریا حملے کا نتیجہ کِم جونگ اُن کی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کشیدگی بڑھا رہے ہیں، امریکا اور جنوبی کوریا کے ٹھگوں کی غیرذمہ دارانہ نقل وحرکت کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے خلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال پر تباہ کُن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...