Home Uncategorized بھارتی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں

بھارتی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں

Share
Share

ممبئی: بھارتی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ویبھاوی اپا دھیائے ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔ ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی سیریل ’ سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘ میں اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی ویبھاوی اپا دھیائے سڑک حادثے میں چل بسیں۔ ان کی موت ملک کے شمالی علاقے میں سفر کے دوران ہوئی۔ ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں۔

ویبھاوی اپادھیائے نے متعدد فلموں اور ڈرامہ سیریلز میں کام کیا لیکن ان کو شہرت ’ سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘ میں ادا کیے گئے ’ جسمین‘ کے کردار سے ملی۔
انہوں نے سی آئی ڈی، عوام کی عدالت سمیت متعدد ٹی وی شوز میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ویبھاوی دپیکا پڈکون کی فلم ’ چھپاک‘ کا بھی حصہ تھیں۔
فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور آرٹسٹس نے ویبھاوی کے اچانک انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...