Home Uncategorized کینیڈا میں آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا آغاز

کینیڈا میں آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا آغاز

Share
Share

ٹورنٹو:کینیڈا میں آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں گرو نانک سنگھ سکھ گوردوارہ میں ووٹنگ کا آغاز ہوا۔

کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے اس گوردوارے میں یہ ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ہے ، ووٹنگ کا آغاز کینیڈین وقت کے مطابق ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

ووٹ ڈالنے ک کے لئے ہزاروں سکھ خواتین و مرد لائنوں میں موجود ہیں ، پولنگ اسٹیشن گوردوارہ کے عقب میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن میں پنجاب ریفرنڈم کمیشن کا عملہ موجود ہے۔

سکھس فار جسٹس کے زیر اہتمام ریفرنڈم کی نگرانی پنجاب ریفرنڈم کمیشن کر رہا ہے۔

برٹش کولمبیا کے اس گوردوارے میں 10 ستمبر کو پہلے مرحلے میں 1 لاکھ 35 ہزار ووٹ ڈالے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اسی گوردوارے میں18 جون کوبھارتی حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو درجنوں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی حکومت پر براہ راست ہردیپ سنگھ اور دیگر رہنماوٴں کو دھمکانے پر الزام لگایا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...