Home Uncategorized وسیم بادامی نے ثانیہ مزرا کو شعیب اور ثنا کی دوستی سے متعلق پہلے ہی اشارہ دیدیا تھا

وسیم بادامی نے ثانیہ مزرا کو شعیب اور ثنا کی دوستی سے متعلق پہلے ہی اشارہ دیدیا تھا

Share
Share

کراچی: پاکستان کے معروف میزبان وسیم بادامی نے پہلے ہی ڈھکے چُھپے الفاظ میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوستی سے متعلق اشارہ دے دیا تھا۔

20 جنوری کی صبح شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کرکے اپنے مداحوں سمیت دوستوں کو بھی حیران کیا، یہ خبر پاکستان سمیت بھارت میں بریکنگ نیوز بن کر سامنے آئی۔

اب شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد وسیم بادامی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شعیب ملک سے متعلق ثانیہ مرزا کو آگاہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

وسیم بادامی نے کچھ عرصہ قبل شائستہ لودھی کے ہمراہ اداکار و میزبان احسن خان کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، دورانِ پروگرام وسیم بادامی نے ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ “بھابھی! آپ چیک کرلیں کہ شعیب ملک گیم شو ‘جیتو پاکستان’ میں صرف کھیلنے آئے تھے یا پھر کسی کا دل بھی جیت کر لے گئے؟۔

یہ بات سُن کر شائستہ لودھی نے فوراََ ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے کہا تھا کہ “آپ وسیم بادامی کی باتوں میں نہ آئیں، ان کا اپنا ریکارڈ خراب ہے، اسی لیے شعیب ملک کے بارے میں بھی ایسا بول رہے ہیں”۔

اس پر وسیم بادامی نے ایک بار پھر ثانیہ مرزا سے کہا تھا کہ “آپ ایک بار چیک کرلیں، ہمارے پاس اطلاعات تھیں جو میں نے آپ کو بتا دیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...