Home Uncategorized نیرج چوپڑا سے دوستی ہے مگر میدان میں ہم ایک دوسرے کے حریف ہیں، ارشد ندیم

نیرج چوپڑا سے دوستی ہے مگر میدان میں ہم ایک دوسرے کے حریف ہیں، ارشد ندیم

Share
Share

 

 

 

پیرس اولمپکس گیمز میں نئے ریکارڈ کے ساتھ پاکستان کو 40 برس بعد گولڈ میڈل دلوانے والے اولمپئین ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میں پاکستانی ہوں اور رہوں گا، مجھے اس دھرتی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے، بھارت کے  نیرج چوپڑا سے دوستی ہے لیکن میدان میں ہم ایک دوسرے کے حریف ہیں۔

 

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

قبل ازیں  ارشد ندیم نے وزیر اعلیٰ سندھ  سے ملاقات کے علاوہ گورنر ہاؤس میں  پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ارشد ندیم کو 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا، وزیر بلدیات سندھ  سعید غنی نے کراچی میں سڑک کوارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ان کے نام پر اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا جبکہ  وزیر کھیل محمد بخش مہر نے اپنی جانب سے اولمپئین کو چیک پیش کیا۔

 

 

ارشد ندیم کو بیش قیمت کار بھی بطورانعام دی گئی جبکہ سندھی ثقافتی تحائف اجرک، ٹوپی اور شیلڈ بھی عطا کی گئی۔ ارشد ندیم نے آئی ٹی کورس کرنے والوے نوجوانوں کے لیے سو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔

 

پیرس اولمپکس  کے جیولین تھرو ایونٹ میں 92.97 میٹرز دور نیزہ پھینک کر نئے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والے ارشد ندیم نے دورہ کراچی کے دوسرے دن جمعرات کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کر کے  مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

 

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی  تاریخ  میں  پہلا انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے کہا کہ اعزاز پانے کے بعد  شکر گزار ہوں، پوری قوم نے پرتپاک انداز میں میرا استقبال کیا، وزیر اعلٰی پنجاب نے میرے گاؤں آکر بڑی عزت دی، خیبر پختون خواہ کے بعد سندھ آنے پر کراچی میں گورنر ہاؤس میں والہانہ استقبال ہوا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ اہل کراچی نے مجھے بہت عزت دی،خوشی ہے کہ میرے اولمپک میڈل نے پوری قوم کو اکھٹا کیا، پیرس اولمپکس میں  دوسری تھرو کے بعد ہی  گولڈ میڈل ملنے کا یقین ہوگیا تھا، میری کامیابی میں کوچ اور ڈاکٹرز کی محنت کا بھی نمایاں کردار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اعزاز کے دفاع میں ناکام رہ کر دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا سے اچھی دوستی ہے لیکن میدان میں ہم ایک دوسرے کے حریف ہیں،قوم کی دعائیں شامل رہیں تو آئندہ بھی  ملک کے لیے کارنامے انجام دینے کی کوشش کروں گا۔

 

 

قبل ازیں  ارشد ندیم  نے وزیر اعلٰی ہاوس میں  وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، وزیر اعلٰی سندھ  نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے  کہا کہ چئیرمین  پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں اولمپئین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  اگلے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے ابھی سے تیاری کا آغاز کردیں، سندھ حکومت اس معاملے میں بھرپور سپورٹ کرے گی۔

 

مراد علی شاہ نے  ارشد ندیم کو سندھی ثقافتی تحائف اجرک، ٹوپی اور شیلڈ بھی دیے، اس موقع پر صوبائی وزرا بھی موجود تھے،اس سے قبل  ارشد ندیم کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے، ان کی شاندار کامیابی سے دنیا میں پاکستان کے حوالے سے مثبت تاثر گیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...