Home سیاست ہماری کسی ادارے سے کوئی دشمنی نہیں، الیکشن کا محور عوام کا ووٹ ہے، شازیہ مری

ہماری کسی ادارے سے کوئی دشمنی نہیں، الیکشن کا محور عوام کا ووٹ ہے، شازیہ مری

Share
Share

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما ء شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہم نے انسانی حقوق کی ہمیشہ بات کی ہے ہماری کسی ادارے سے کوئی دشمنی نہیں، الیکشن کا محور عوام کا ووٹ ہے۔

سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ عسکری قیادت کو اپریشیٹ کرتی ہوں، یہ بھٹو کا کارنامہ تھا کہ 90 ہزار فوجی چھڑوائے تھے، پیپلز پارٹی نے کبھی غیر قانونی اسٹیٹس کو سپورٹ نہیں کیا، ہم نے انسانی حقوق کی ہمیشہ بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے زبردست مہمان نوازی کی، لوگوں نے اپنے گھروں کے دروازے کھولے، آصف زرداری نے یہ ضرور کہا کہ جس ملک میں وہ جا رہے ہیں اس کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، شاید اسی وجہ سے ری ایکشن زیادہ آرہا ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ ہم صرف یہ چاہیں گے کہ انسانی حقوق پامال نہیں ہونے چاہئیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...