Home سیاست اکثریت ہمارے پاس ہے، پی ٹی آئی وفاق،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی،بیرسٹر گوہر

اکثریت ہمارے پاس ہے، پی ٹی آئی وفاق،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ اکثریت ہمارے پاس ہے، پاکستان تحریک انصاف وفاق میں اور کے پی کے میں حکومت بنائے گی اور پنجاب میں بھی ہم انشااللہ حکومت بنائیں گے ہم تقریبا اکثریت حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے رؤف حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن پُرامن ہوئے ووٹنگ کا عمل پانچ بجے مکمل ہو گیا تھا لیکن الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فریضے سے پہلے بھی ناکام ہو چکا تھا آخری مرحلے میں بھی الیکشن کمیشن فیل ہوگیا ،پاکستان تحریک انصاف کو جیتی ہوئی سیٹوں پر ہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو 170 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی، 94 قومی اسمبلی کی ہیں جو الیکشن کمیشن نے فیصلے جاری کیے ہیں، کے پی کے میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت آ چکی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، اس کے علاوہ کل خود ساختہ پرائم منسٹر نے جو اعلان کیا ہے اس بیان کی ہم مذمت کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے لئے کوئی رکاوٹ حائل نہ کی جائے اور رزلٹ جلد سے جلد جاری کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں گزارش کرتا ہوں الیکشن کمیشن اور پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے کہ جمہوریت کا حسن یہی ہوتا ہے، لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندے کو منتخب کریں، عوام نے بائیکاٹ نہ کرتے ہوئے اپنی رائے کا استعمال کیا، عوام کی آواز کو دبانا اور اپنی مرضی کی حکومت بنانے کا عمل اکانومی برداشت نہیں کر سکے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تمام رزلٹ آ چکے ہیں نتائج کا آج بارہ بجے سے پہلے پہلے اعلان کیا جائے، میری تمام کارکنان سے درخواست ہے کہ آپ احتجاج کریں اور پرامن احتجاج کریں، آپ کے پاس پاکستان کے جھنڈے ہونے چاہییے، اگر یہ بارہ بجے تک رزلٹ جاری نہیں کرتے تو ہم اس پر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومت بنائیں گے، یہ پہلی بار ہوگا کہ پاکستان کی عوام نے لیڈر شپ کے جیلوں میں ہوتے ہوئے بھی انہیں جتایا گیا ہے ہماری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے، یہ ہمارا ملک ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...