Home نیوز پاکستان ہمیں پاکستان اور دنیا کے تمام ممالک سے بچوں پر تشدد اور استحصال سے بچاوٴ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،سارہ احمد

ہمیں پاکستان اور دنیا کے تمام ممالک سے بچوں پر تشدد اور استحصال سے بچاوٴ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،سارہ احمد

Share
Share

نیویارک :چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدکاکہناہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گزشتہ 5 سال میں تشدد، زیادتی اور استحصال کا شکار 5000 سے زائد بچوں کو تحفظ فراہم کیاہے۔ ہمیں پاکستان اور دنیا کے تمام ممالک سے بچوں پر تشدد اور استحصال سے بچاوٴ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کام میں پاکستان کے تمام ریاستی اداروں کی سپورٹ کی شکر گزار ہوں۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گزشتہ 5 سال میں تشدد، زیادتی اور استحصال کا شکار 5000 سے زائد بچوں کو تحفظ فراہم کیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں لاوارث نوزائیدہ بچوں کی اڈاپشن سے لے کر بچوں کی فلاح وبہبود اورگمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانے کے ہر کام کو اپنی زیر نگرانی دیکھ رہی ہوں۔پاکستان میں تقریبا 15 لاکھ بچے سڑکوں پر لاوارث موجود ہیں اور اس کی روک تھام کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اقوام متحدہ کی جانب سے بچوں کیلئے منتخب کردہ عالمی دن میرے لئے بہت اہمیت کا باعث ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا کہ میرا مقصد پاکستان کے بچوں کی عزت اور وقار کو بچانا اور قائم رکھنا ہے۔ ہمیں پاکستان اور دنیا کے تمام ممالک سے بچوں پر تشدد اور استحصال سے بچاوٴ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کے کام کی بدولت مجھے یہ موقع ملا۔اس مقصد میں سرچ فار جسٹس اور ایس ایس ڈی او این جی او کے تعاون اور سپورٹ کی شکر گزار ہوں۔

کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کی جانب سے 18 نومبر کو بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد سے بچاوٴ کے عالمی دن کے حوالے سے کیا گیا۔

کانفرنس میں سیرالیون کی خاتون اول، بچوں کے خلاف تشدد کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کینمائندے، نادیہ جمیل بطورسروائیور اور دیگر نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

پاکستان کا افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث...

مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، اسرائیل کی غزہ پرتازہ بمباری سے بچے سمیت آٹھ افراد شہید

غزہ: مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، اسرائیل نے غزہ پر...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کے نائب قاصد نے گولی مار کر خود کشی کرلی

لاہور:لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن کے نائب قاصد حسنین نے...

پانچ سالہ بچے کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے دو ملزم 17 برس بعد بری

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سزائے موت کے دو قیدیوں کو بری کردیا،...