Home سیاست عوام کیلئے نیا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف اور ترقی ہوگی،جہانگیر ترین

عوام کیلئے نیا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف اور ترقی ہوگی،جہانگیر ترین

Share
Share

راولپنڈی: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ ہم عوام کیلئے نیا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف اور ترقی ہوگی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے راولپنڈی میں تقریبب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان ایک بڑا ورکر ہے اور اس نے چیئرمین تحریک انصاف کے لئے بہت محنت کی، مجھے جب پتہ چلا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے علیم خان کو جیل بھیجا مجھے بہت دکھ ہوا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم لوگ روایتی سیاسی لوگ نہیں تھے، ہم نے پاکستان میں بہت کام کیا ہے، ہم نے روایتی سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کے بجائے اپنی مہم کا آغاز کیا، ہمیں جس پر مان تھا جب وہ وزیراعظم بنا تو وہ بھی اسی رنگ میں رنگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کرسی پر جس کو ہونا چاہئے تھا اس کو نہیں بٹھایا گیا، ہمارا مقصد وہ ہی پرانا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج،باضابطہ گرفتار

راولپنڈی :پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر...

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...