Home نیوز پاکستان کون سا پاکستانی ایتھلیٹ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول ہے؟

کون سا پاکستانی ایتھلیٹ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول ہے؟

Share
Share

کون سا پاکستانی ایتھلیٹ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول ہے؟

سوشل ٹائم لائنز پر فعال رہنے والے سب ہی افراد جہاں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرتے ہیں وہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی خصوصا کھیلوں سے تعلق رکھنے والوں کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔
شاید یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود پاکستانی کرکٹرز کے اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر فعال پاکستانی کرکٹرز کے اکاؤنٹس کا جائزہ لینے سے واضح ہوتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنے ہم عصر دیگر کھلاڑیوں سے کہیں آگے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان عمران خان 20.8 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سابق کپتان وسیم اکرم 6.4 ملین فالورز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے 5.4 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک 4 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد 2.5 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ فاسٹ بولر حسن علی 2.4 ملین فالورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کے 2.1 ملین فالوورز ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان 2 ملین فالوررز اور سپیڈ سٹار شاہین شاہ آفریدی 2 ملین فالورز ہیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 1.8 ملین فالوورز ہیں جبکہ فخر زمان کے 1.5 فالوورز ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی سابق وزیراعظم عمران خان 9.6 ملین فالورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ بابراعظم 5.3ملین فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی 4.6 ملین فالورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ شعیب ملک 2.5 ملین کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ سابق فاسٹ باولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر 2.1 ملین فالورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی طرح پاکستانی کرکٹرز فیس بک پر بھی موجود ہیں۔
فیس بک پر بھی عمران خان 15 ملین فالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں کپتان بابر اعظم کے 4.6 ملین فالوورز ہیں جبکہ وسیم اکرم کے 4.4 ملین فالورز ہیں۔سابق فاسٹ باولر راولپنڈی ایکسپریس کے 4.3 ملین فالورز ہیں جبکہ شعیب ملک کے فالوورز کی 3.7 ملین ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 3.4 ملین جبکہ نائب کپتان شاداب خان کے 2.6 ملین فالوررز ہیں۔
حسن علی کے 1.9 ملین جبکہ فخر زمان کے 1.7ملین فالوورز پیں۔
حال ہی میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے ٹویٹر پر 77 ہزار فالورز ہیں جبکہ فیس بک پر 2 لاکھ 25 ہزار فالورز ہیں جبکہ انسٹا گرام پر 8 لاکھ 92 ہزار فالورز ہیں۔
پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کے تقریبا سبھی کھلاڑی سوشل پلیٹ فارمز پر فعال ہیں۔ یہاں رہتے ہوئے قومی کرکٹرز نہ صرف اپنے کھیل سے متعلق سرگرمیاں اپ ڈیٹ کرتے ہیں بلکہ فیملی یا احباب کے ساتھ گزارے جانے والے وقت سے متعلق تصاویر اور دیگر مواد بھی شیئر کرتے ہیں۔
کرکٹ سے ہٹ کر مواد شیئر کرنے والے کرکٹرز کی درجہ بندی کی جائے تو موجودہ ٹیم میں سے شعیب ملک، امام الحق اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی باقیوں سے نمایاں نظر آتے ہیں۔
تینوں کرکٹرز وقتا وقتا دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد اور اپنی فیملی لائف کو نسبتا زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

پہلے نمبر پر عمران خان

فیس بک : 15 ملین فالورز
ایکس : 20.8 ملین فالوورز
انسٹاگرام : 9.6 ملین فالورز

دوسرے نمبر پر بابر اعظم

فیس بک : 4.6ملین فالوورز
ایکس : 5.4 ملین فالوورز
انسٹاگرام : 5.3 ملین فالورز

تیسرے نمبر پر وسیم اکرم

فیس بک: 4.4 ملین فالورز
ایکس: 6.4 ملین فالورز
انسٹاگرام: 1.2 ملین فالورز

چوتھے نمبر پر شعیب ملک

فیس بک : 3.7 ملین فالورز
ایکس: 4 ملین فالورز
انسٹاگرام: 3۔7 ملین فالورز

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...