Home Uncategorized اسرائیل کو جواب دیں گے مگر جذباتی اور بوکھلائے ہوئے انداز میں نہیں، ایرانی پاسدران انقلاب

اسرائیل کو جواب دیں گے مگر جذباتی اور بوکھلائے ہوئے انداز میں نہیں، ایرانی پاسدران انقلاب

Share
Share

تہران: ایرانی پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سفارتخانے پر حملے کا جواب دینے میں جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔ہم ایسے نہیں کہ جواب نہ دیں مگر ٹھیک وقت پر اور اللہ نے چاہا تو بہت ٹھیک جواب دیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے میں عاجلانہ بوکھلاہٹ سے کام نہیں لیں گے، ایران اسرائیل کو جواب دینے کیلئے نپا تلا اور سوچا سمجھا وار کرے گا، جلد بازی میں کارروائی نہیں کی جائے گی۔

پاسدران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ہمارے محبوب سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جیسا کہ کہا ہم اسرائیل کو جواب دیں گے، مگر جذباتی ہو کر اور بوکھلائے ہوئے انداز میں نہیں بلکہ خوب سوچ سمجھ کر نپا تلا جواب دیں گے، ہم ایسے نہیں کہ جواب نہ دیں مگر ٹھیک وقت پر اور اللہ نے چاہا تو بہت ٹھیک جواب دیں گے۔

قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ اسرائیل کو شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کی سزا مل کر رہے گی، قونصل خانے پر حملہ ایران کی سرزمین پر حملہ کرنے کے مترادف ہے، شیطانی رجیم نے یہ بہت بڑی غلطی کی ہے اسے اس کی سزا بھگتنا ہو گی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...