Home Uncategorized بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی کیس، انکشافات سے بھری سی بی آئی کی رپورٹ سامنے آگئی

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی کیس، انکشافات سے بھری سی بی آئی کی رپورٹ سامنے آگئی

Share
Share

کولکتہ: مغربی بنگال کے ایک سرکاری اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور بہیمانہ قتل کیس نے اپنی ہولناکی کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں اور نظام کی کوئی نہ کوئی کمزوری سامنے آ رہی ہے۔

ابتدا میں کہا گیا یہ اجتماعی زیادتی کا کیس ہے۔ تاہم اس کیس میں صرف ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

ملزم سنجے رائے پولیس رضاکار ہے جسے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے تاحال یہ بات ایک معمہ بنی ہوئی تھی کہ دیگر ملزمان کے نام سامنے کیوں نہیں آئے اور کیوں ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے کیس کی تحقیقات کرنے والے بھارتی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ’’سی بی آئی‘‘ نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلکتہ کے آر جی کار اسپتال میں خاتون ڈاکٹر سے ایک شخص نے زیادتی کی جسے گرفتار کیا گیا ہے۔

سی بی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ زیادتی میں صرف ایک ہی ملزم سنجے رائے ملوث تھا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...