Home Uncategorized فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف دنیا سراپا احتجاج، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف دنیا سراپا احتجاج، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Share
Share

لندن:فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ، ترکیہ، لبنان، یمن، انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں مظاہرین نے عالمی سطح پر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

 

لندن میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے اور غزہ میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ترکیہ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کینیڈا، نیوزی لینڈ، لبنان، یمن، انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے، ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...