Home Uncategorized ایکس نے آڈیو ویڈیو کال کا ابتدائی ورژن متعارف کرا دیا

ایکس نے آڈیو ویڈیو کال کا ابتدائی ورژن متعارف کرا دیا

Share
Share

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس نے آڈیو اور ویڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا آغاز کر دیا۔

سربراہ ایکس ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیچر کے متعلق اطلاع دی اور لکھا کہ ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کال فیچر کا ابتدائی ورژن آگیا ہے۔

فیچر کے ساتھ ایکس کی جانب سے ایپ کی سیٹنگ میں ایک نیا ٹوگل بھی پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے فیچر کو کھولا یا بند کیے جانے کے ساتھ جن لوگوں کے ساتھ فیچر استعمال کرنا ہے ان کا تعین کیا جاسکے گا۔

ٹوگل میں پیش کیے جانے والے آپشن صارفین کو ایڈریس بک میں موجود افراد، فالو کیے جانے والے لوگ، تصدیق شدہ صارف یا تین خصوصیت بیک وقت رکھنے والوں کو کال کرنے کی سہولت دے گا۔

صارف ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) میں جا کر کسی دوسرے صارف کو کال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکرین پر اوپر کی جانب دائیں طرف فون کے نشان کو دبا کر آڈیو یا ویڈیو کال کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

تاہم فی الحال یہ فیچر صرف آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ صارفین کےلیے اس کا اجراء جلد متوقع ہے۔ البتہ، کمپنی کی جانب سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...