Home Uncategorized اسرائیلی فوج نے ممتاز فلسطینی کارکن عہد تمیمی کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی فوج نے ممتاز فلسطینی کارکن عہد تمیمی کو گرفتار کر لیا

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فوج نے ممتاز فلسطینی کارکن عہد تمیمی کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ممتاز فلسطینی کارکن عہد تمیمی ، فتح پارٹی کے رہنما رفت اولیان سمیت 50 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فلسطینی کارکن عہد تمیمی کو دہشتگردی کے فروغ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، فتح پارٹی کے رہنما کو مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے گھرسے گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق عہد تمیمی 2012 میں اپنے بھائی کے دفاع میں ایک اسرائیلی فوجی کا مقابلہ کرنے پر مشہور ہوئی تھیں۔

اس سے قبل اسے 2017 میں دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...