Home سیاست نگران وزیراعظم کی سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

نگران وزیراعظم کی سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق نے سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت سکھ یاتریوں کو پاکستان کی جانب سے فراہم ویزا سہولیات کا جائزہ اجلاس ہوا، نگران وزیراعظم کو سال بھرمیں منعقد ہونے والے مختلف تہواروں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں، سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، سکھ یاتریوں کو ویزا کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز اور شفاف بنایا جائے، کرتارپور میں سکھ یاتریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کو میسر ویزا سہولیات پر بریفنگ دی گئی، ویزا کے حصول میں درکار مدت، کرتارپور راہداری کے انتظامی امور اور سکھ تہواروں پر بریف کیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...