Home sticky post 5 محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے پاکستان و افغانستان ہمیش فالکنر نے ملاقات کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور گمراہ کن افواہیں پھیلانے اور پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ و علاقائی امور پر مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کا مضبوط اور بہترین دوست ملک ہے، وقت آگیا ہے باہمی تعاون کو پائیدار اقتصادی پارٹنر شپ میں تبدیل کیا جائے، آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور گمراہ کن افواہیں پھیلانے اور پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تمام تر حقوق حاصل ہیں، اقلیتی برادریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...